بھٹکل:3/اگست (ایس اؤنیوز)نئے نئے روزگارکے مواقع فراہم کرتے ہوئے باصلاحیت افراد کے فرار پر روک لگانے اور غربت کو دور کا مقصد لے کر دیہی باشندوں کے لئے حکومت نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار یقینی یوجنا سےبہتر استفادہ کرنے نریگا منصوبہ کے تعلقہ افسر وشوناتھ کوٹیان نے عوام سے اپیل کی ۔
وہ یہاں ہاڈولی گرا م پنچایت ہال میں منعقدہ پہلے مرحلے کے سماجی حساب کتاب معائنہ گرام سبھا میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کو قانونی حیثیت حاصل ہونے سے مزدوروں کو کچھ حقوق کا اختیار ہوتاہے، یہاں مزدوروں کو کئی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں، منصوبے کے متعلق مکمل جانکاری لینے کی ضرورت ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ تعلقہ منتظم چدانند گوڈا نے منصوبے کے حدود ، مزدوروں کے حقوق، سہولیات پر روشنی ڈالی۔ ڈائس پر گرام پنچایت صدر شری دھر شٹی ، نائب صدر ناگ وینی گونڈ، ممبر گنیش نائک ، پنچایت افسر کریپا نائک موجود تھے۔ گرام پنچایت کے اکاؤنٹنٹ واسو بی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔